بانی پی ٹی آئی کو جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے، علیمہ خان

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے مل کے صبر آگیا ہے انہوں نے سب کو پیغام دیا ہے کہ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کو جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ ان کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، اخبار، ٹی وی بھی بند کردیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا دیا جارہا تھا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے رہائی کے بعد بڑا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 3 ہفتے بعد ان کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی۔ سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ یہ نہیں ہوتا جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا گیا۔ یہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں باہر کے حالات سے مکمل طور پر بے خبر رکھا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ 24 روز بانی پی ٹی آئی کو بھی باہر کے حالات سے لاعلم رکھا گیا۔ ہمیں پیغام آرہے ہیں ہمارے خلاف 9، دس مقدمات اور درج کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس جہلم جیل کے باہر ہمیں دوبارہ گرفتار کرنے آئی تھی کیا پتا ہمیں دوبارہ گرفتار کرلیا جائے۔

مزید پڑھیں:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم بہنوں کو خالی ہاتھ گرفتار کرکے بارود رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ہم پر پارلیمینٹ کو بم سے اڑانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم