15 سال بعد پنجاب کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے، اسپیکر ملک احمد خان نے خبردار کردیا

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں پانی کے ذخائر کی کمی کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ملک احمد خان اور اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کے درمیان نوک جھونک ہوئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خبردار کیاکہ 15 سال بعد پنجاب میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے، اس لیے ہمیں آج سے اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی: لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج، پنجاب اسمبلی میں بھی ہنگامہ

انہوں نے کہاکہ کپاس والے علاقوں میں گنے کی کاشت سے پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے، جو ظلم عظیم ہے۔

انہوں نے اپوزیشن رکن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی پارٹی کے فنانسرز کی بھی شوگر ملیں تھیں، عوامی نمائندے اور عوام پانی کو بچانے پر کام کریں۔

دوسری جانب اسپیکر ملک احمد خان نے پانی کے وسائل کے تحفظ پر خصوصی اجلاس بھی بلالیا۔

جنوبی پنجاب کے علاقوں میں نوازشریف کی بھی شوگر ملیں ہیں، اعجاز شفیع

اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں نوازشریف کی بھی شوگر ملیں ہیں، ہمارے علاقہ میں نوازشریف اور حمزہ شہباز کی ملیں ہیں اس پر بھی غور کریں۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہاکہ پنجاب میں کپاس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

نادیہ کھر کا اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے واپس آئی تو میرے گھر 9 پولیس کی گاڑیاں اور 100 سے زیادہ نفری گرفتار کرنے کے لیے پہنچ گئی۔

انہوں نے کہاکہ میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تو پولیس والوں سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس اسپیکر کا خط ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’پیسے دے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا سکتا ہوں‘

اس موقع پر اسپیکر ملک احمد خان نے کہاکہ میں اس حرکت کی مذمت کرتا ہوں، کسی کو بھی رولز 77 کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!