’یہ آنٹی کون ہیں؟‘ آئمہ بیگ کا سارہ رضا خان پر جوابی وار

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جو آج کل سارہ رضا خان کی جانب سے دیے گئے بیان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں انہوں نے ساتھی گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے کی گئی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔

آئمہ بیگ نے آفیشل انسٹاگرام پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو کلپس شیئر کیے جس میں وہ بغیر میوزک کے اپنا مشہور گانا ’بازی‘ گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور طنزاً لکھا کہ کیا انہیں کوئی آٹو ٹیون دے سکتا ہے؟  اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ نے جس کو جو ہنر دیا ہے ہمیں قبول ہے، انہوں نے سارہ رضا خان کو آنٹی کہہ دیا اور کہا کہ ’کوئی بتائے یہ آنٹی کون ہیں؟‘  ساتھ ہی انہوں نے کہا بلکہ رہنے دیں کوئی بات نہیں، مجھے ابھی اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

یاد رہے کہ سارہ رضا نے چند دن قبل آئمہ بیگ کی گلوکاری پر تجزیہ کرتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی کہ اگر ’آٹو ٹیون‘ کے آپشن کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن آئمہ بیگ کی حمایت میں سامنے آئی تھیں، انہوں نے گلوکارہ کو بہترین قرار دے تھا۔

مومنہ بیگ نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آئمہ بیگ بہت اچھی گلوکارہ ہیں، انہیں ’آٹو ٹیونز‘ کی ضرورت نہیں جبکہ سارہ رضا خان بھی اچھی گلوکارہ ہیں اور انہیں بھی آٹو ٹیونز کی ضرورت نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اپنی شاندار گلوکاری پر اب تک بہت سے ایوارڈز بھی اپنے نام کر چُکی ہیں جن میں تمغۂ امتیاز بھی شامل ہے جبکہ سارہ رضا خان کا شمار میوزک انڈسٹری کی جانی مانی گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے میوزک کیرئیر میں گائیکی کے کئی مقابلے جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

سیلینا گومز اور والدہ لاکھوں ڈالرز فراڈ کے مقدمہ میں پھنس گئیں

سابق فوجیوں کی فیلڈ مارشل کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں بھرپور شرکت، پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

بھارت میں زیر تعمیر سرنگ میں پانی بھرنے اور ملبہ گرنے سے 7 مزدور ہلاک

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی