کے پی اور پنجاب حکومت کے بعد کراچی کے تاجر بھی پی آئی اے خریدنے کے خواہشمند

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے ہمارے ملک اور نسلوں کی تاریخ جڑی ہے۔ کراچی کے تاجروں نے وابستگی کی وجہ سے پی آئی خریدنے میں دلچسپی لی ہے، کراچی کے تاجر مسلسل مجھ سے رابطہ کرکے ایئر لائن کے معاملے پر بات کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر چاہتے ہیں کہ ایک سال کے لیے پی آئی اے انہیں دی جائے، کراچی کے تاجر نئی ایئر لائن شروع کرنے میں بھی سنجیدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی خریداری: مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے دعوے کی تردید کردی

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے کراچی کے تاجروں سے کہا ہے نئی ایئر لائن کا نام پی کے رکھیں، نئی ایئر لائن میں پی کا مطلب پاکستان، کے معنی کراچی ہوں گے۔ کراچی ایئر شروع کی گئی تو ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ تاجروں کی آواز بن کر ملک کو روزگار اور لوگوں کو خوشحالی دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت بھی وزارت خزانہ کو خط لکھ کر پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکی ہے۔ وہیں اگلے روز پنجاب حکومت کی جانب سے بھی پی آئی خریدنے اور اسے ایئر پنجاب کے نام سے چلانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!