بنوں: مسلح حملہ آوروں کے تھانے اور پولیس چوکی پر حملے، ایک اہلکار زخمی

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح حملہ افراد کے ایک تھانے اور پولیس چوکی پر الگ الگ حملوں میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مسلح حملہ آوروں نے رات گئے احمد زئی پولیس اسٹیشن اور مزنگہ پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پہلے احمد زئی پولیس اسٹیشن پرحملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خیل: راڑشم میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 2گرفتار

پولیس کے مطابق، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوگئے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی گئی تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا واقعہ بنوں مزنگہ پولیس چوکی پر پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے چوکی پر لگے تھرمل کیمرے کو نقصان پہنچا، تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم