’بالی ووڈ میں صرف ایک چانس حاصل کرنے کیلیے‘، دیوالی کا جشن منانے پر لوگ سونیا حسین سے ناراض

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیوالی کو ہندو برادری کا سب سے بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے۔ اسے  دنیا بھر میں ہندو برادری بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔ حال ہی میں بعض مسلمان سیلیبرٹیز نے بھی مذہبی روا داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو برادری کی دیوالی تقریب میں حصہ لیا۔

دیوالی پارٹی کی میزبانی پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کی جس میں ثروت گیلانی، فہد مرزا، سونیا حسین، صنم سعید، محب مرزا، تارا محمود، شہریار منور صدیقی اور ماہین صدیقی سمیت پاکستانی مشہور شخصیات نے  شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ سے نفرت ہو رہی ہے‘، اداکارہ سونیا حسین سے اتنی نفرت کیوں کی جارہی ہے؟

اداکارہ سونیا حسین نے دیوالی منانے کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور شخصیات کو دیوالی پارٹی میں چراغاں کرتے، پٹاخے چلاتے اور میوزک پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سونیا حسین، ثروت گیلانی اور صنم سعید نے ساڑھیاں پہنی ہوئی تھیں اور ماتھے پر بندی بھی لگائی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے ایک دوسرے کو اور اپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی۔

سونیا حسین نے دیوالی پارٹی کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اورعقائد کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، اور ہمیں اپنی اقلیتوں کو اس ملک کا اہم حصہ سمجھتے ہوئے ان کا جشن منانا چاہیے جیسا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ ’آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں آپ کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے تعلق رکھ سکتے ہیں، اس کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں‘

یہ بھی پڑھیں: ہم اسٹائل ایوارڈز: کس کو کون سا ایوارڈ ملا؟

سونیا حسین نے لکھا کہ یہ قول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر کمیونٹی ہمارے معاشرے کو خوبصورت بناتی ہے۔ آئیں، ہم سب کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مل کر ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جو احترام، اتحاد اور محبت سے بھرا ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)


صارفین کو سونیا حسین اور دیگر شخصیات کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا، سائرہ مزمل نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں اپنا جشن منا سکتی ہیں لیکن آپ کیوں منا رہے ہیں؟ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی ہندو شخصیت کو اس طرح مسلمانوں کا جشن مناتے نہیں دیکھا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ سونیا حسین کو ان فالو کر رہے ہیں۔

 

ثاقب نامی صارف نے لکھا کہ مسلمان کب سے دیوالی منانے لگے، جہاں کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں چند صارفین ان کے اس عمل کو سراہتے بھی  نظر آئے۔ ایک ہندو صارف نے لکھا کہ ہم تقسیم سے پہلے ایک تھے، میرے دادا اردو بولتے اور لکھتے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں عید مناتے ہیں اور پاکستان میں دیوالی کا جشن مناتے دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔

کئی صارفین نے سونیا حسین کے دیوالی منانے کے انداز کو شرمناک قرار دیا۔ کسی نے کہا کہ یہ شخصیات بھول چکی ہیں کہ یہ مسلمان ہیں انہیں دوبارہ اسلام سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ انہیں ہدایت دے۔

متعدد صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ وہ سونیا حسین کو بہت پسند کرتے تھے لیکن دیوالی پورٹی کے بعد وہ ان کے دل سے اتر گئی ہیں۔ کسی نے کہا کہ اداکار یہ سب صرف بالی ووڈ میں ایک چانس حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ کی دنیا کا سنہری باب بند، پاکستان کے خلاف 365 رنز کی اننگز کھیلنے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون