ملک بھر میں کل کتنے ووٹر رجسٹرڈ ہیں ؟ الیکشن کمیشن نے تفصیل جاری کر دی

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تفصیل جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہے اوران میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد اور خواتین کی 46 فیصد ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168، خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 سے 25 سال تک کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے اور ان کی شرح 18 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے اور ان کی شرح 26 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے جن کی شرح 22 فیصد ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں 56 سے 65 سال تک کی عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار، 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے اور یہ شرح 10 فیصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ