صدارتی انتحابات: پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی دوسری بار بلامقابلہ ٹیکساس کے رکن اسمبلی منتخب

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ٹیکساس سے ایوان نمائندگان کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی بلا مقابلہ جیت کر دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔

سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے، انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ریاستی حلقے 92 سے الیکشن لڑا، تاہم ان کےمقابلے میں کسی ریبلکن امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

سلمان بھوجانی نے جنوری 2023 کو یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ 2 پاکستانیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ٹیکساس سے ریاستی اسمبلی کا الیکشن جیتا تھا۔ ان کے عہدے کی مدت 14 جنوری کو مکمل ہو رہی ہے۔ اس وقت انہیں 4175 ووٹ ملے تھے۔

2022 میں ان کا مقابلہ جارج لنٹن سے ہوا تھا اس وقت انہیں 20,182 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے حریف کو 14 ہزار ووٹ ملے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟