امریکی انتخابات: جیت کے لیے کل کتنے الیکٹرول ووٹس درکار ہوتے ہیں؟

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس وقت امریکی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں پوری دنیا کی نگائیں ان انتخابی نتائج پر لگی ہیں، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کس امریکی ریاست میں ڈونلڈ ٹرمپ کا پلہ بھاری ہے، اور کہاں کملا ہیرس کو سبقت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

امریکی صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

امریکی صدارتی انتخابات فیصلہ پاپولر ووٹ یعنی براہِ راست عوام کے دیے گئے ووٹوں سے نہیں ہوتا۔ صدر کا انتخاب ایک خاص نظام کے ذریعے ہوتا ہے جس کے 2 مراحل ہیں۔

پہلے مرحلے میں رائے دہندگان اپنی اپنی ریاستوں کے مندوبین یا الیکٹورلز کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس نظام کے تحت ریاست کی سطح پر ڈالے گئے ووٹوں کے بعد الیکٹورل کالج تشکیل پاتا ہے جس میں شامل مندوبین صدر کو منتخب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی انتخابات میں کتنے پاکستانی نژاد شہری قسمت آزما رہے ہیں؟

صدارتی امیدوار کی قسمت کا پانسہ کتنے ووٹ پلٹتے ہیں؟

50 امریکی ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے لیے الیکٹورل ووٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 538 ہے جو ہر ریاست کو اس کی آبادی کے اعتبار سے دیے گئے ہیں۔ اس مجموعی تعداد میں سے 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے والا امیدوار امریکا کا صدر منتخب ہو جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!