امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کر دی گئیں؟

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں رہنے والوں کے لیے نئی خبر یہ ہے کہ گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئی ہیں اب ان کو سونے کے لیے مزید ایک گھنٹہ مل گیا ہے، جبکہ اس عمل سے چند مہینوں تک امریکیوں کی شام جلد ہوجائے گی اور اندھیرا چھا جائے گا۔

وائس آف امریکا کی خبر کے مطابق امریکا میں ہفتے کی شب سے روشنی بچانے کی مہم ختم ہوگئی ہے اور اب امریکیوں نے اپنی اپنی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرلی ہیں۔ سردیوں کے یہ اوقات 9مارچ 2025 کو تبدیل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

رپورٹ کے مطابق بہت سے امریکیوں کو وقت کی اس تبدیلی کے سبب سونے اور دیگر کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ ان کے لیے دن کا وقت کم اور رات زیادہ ہوجاتی ہے۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن اکیڈمی آف اسکیپ سمیت صحت سے متعلق بعض اداروں کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ گھڑیوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے بجائے اسے ویسا ہی رکھیں کیوں کہ اسٹینڈرڈ ٹائم ہی انسان کی قدرتی سائیکل اور سورج کے ساتھ بہتر رہتا ہے۔

البتہ امریکا کی 2ریاستیں ایریزونا اور ہوائی نے وقت تبدیل نہیں کیا، اوقات کی یہ تبدیلی سونے کے شیڈول کو متاثر کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے شہری اس تبدیلی سے قبل ہی خود کو تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور روز تھوڑا جلدی بستر پر لیٹ جانے سے یہ نیند کی روٹین بہتر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنسلوینیا اور فلاڈیلفیا میں ووٹوں کو کس طرح انتخابی دفاتر تک پہنچایا جاتا ہے؟

واضح رہے وقت تبدیل کرنے کا سب سے پہلے یہ خیال ایک موجد بینجمن فرینکلن کو 1784 میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گرمیوں میں ایک گھنٹہ پہلے اٹھنے سے آپ روشنی کا زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد