ٹرمپ کی فتح پر مٹھائی بانٹنے والوں کو گورنر سندھ نے کیا پیغام دیا؟

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امریکا کو اپنا 47واں صدر منتخب کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کی وہائٹ ہاؤس واپسی انہیں اور امریکا کو مبارک ہو،  اسی طرح پاکستانیوں کو پاکستان اور اپنے لوگ مبارک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے عمران خان سے اچھے تعلقات، ان کے امریکی صدر بننے سے فرق تو پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف

پاکستان میں ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی کامیابی پر بعض حلقوں کی جانب سے اظہارِ مسرت پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مثال سنی تھی، اب دیکھ بھی لی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جیت کا پاکستان میں جشن منانے والے خوش فہمی میں نہ رہیں، خواہ مخواہ دیوانہ ہونے والوں کو دیکھ کر افسوس ہوا اور ترس بھی آیا۔

مزید پڑھیں:امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، نواز شریف کا تبصرے سے گریز

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خدا کرے ٹرمپ امریکی معیشت بہتر بناتے ہوئے دنیا میں امن لائیں، ان کی فتح پر پاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا ہی رہے گا، ٹرمپ کی جیت پرڈھول بجانے والے پاکستانیوں کا مقدر صرف تھکان ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے