چلتی گاڑیوں سے فائرنگ کے واقعے میں بااثر شخصیات ملوث، وجہ کیا بنی؟

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مشہور شارع فیصل پر ایک روز قبل چلتی گاڑیوں سے  فائرنگ اور سیکیورٹی گارڈد کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے تنازعے پر پیش آیا، ایک لڑکی گاڑی میں اپنے نئے دوست کے ساتھ شارع فیصل پر جارہی تھی، اس لڑکی کا بوائے فرینڈ اس گاڑی کا پیچھا کرتا ہوا آرہا تھا، بااثر نوجوان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی روکنے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

 لگژری گاڑی میں سوار سیکیورٹی گارڈز نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کی، دوسری گاڑی پر موجود سیکیورٹی گارڈز بھی فائرنگ کرتے رہے، واقعہ کے بعد لڑکی کار سے اتر کر فرار ہوگئی، فائرنگ میں ملوث 2  سیکیورٹی گارڈز کو ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا اور گاڑیوں میں سوار سیکیورٹی گارڈز کے ہتھیار پولیس نے قبضے میں لے لیے۔

 فائرنگ کرنے والی لگژری گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی اور گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر کالا کیا گیا تھا، اب دونوں پارٹیاں کسی بھی پیچیدگی سے بچنے کے لیے صلح کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی شارع فیصل پر شیر کی چہل قدمی، عوام میں خوف و تجسس کا ملا جلا رجحان

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث بغیر نمبر پلیٹ کی لگژری گاڑی میں با اثر خاندان کا درین خان سوار تھا،  درین خان اور محمد حسن نامی شخص کے درمیان لڑکی سے دوستی پر جھگڑا ہوا، دونوں فریقین جھگڑے کے بعد ڈیفینس کے معروف کلب سے نکل کر شارع  فیصل پہنچے، فریقین کے درمیاں فائرنگ ٹیپو سلطان روڈ کے نزدیک شارع فیصل پر شروع ہوئی۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مختلف گاڑیوں میں سوار مسلح افراد زخمیوں سمیت ائیرپورٹ کے ویپن فری زون تک پہنچے، واقع میں ملوث سیکیورٹی گارڈ علی جان کا نجی سیکیورٹی کمپنی سے منسلک ہونا بھی مشکوک ہوگیا ہے، علی جان کو مبینہ طور پر ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کا جعلی کور دیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈ کے پاس سے ایس ایم جی رائفل بھی ملی ہے، سیکیورٹی کمپنی ایس ایم جی رائفل فراہم کرنے کی مجاز نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ