یوٹیوب پر ہرجانے کا دعوی کرنے والے کو خود جرمانہ دینا پڑ گیا

ہفتہ 14 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوب پر 75 لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی کرنے والے پر 1 لاکھ کا جرمانہ کر دیا۔

بھارتی عدالت میں ریاست مدھیہ پردیش نوجوان نے درخواست دی تھی کہ یوٹیوب پر آنے والے اشتہارات سے ان کا دھیان بٹ جاتا تھا اور اسی وجہ سے وہ مقابلےکے امتحان پاس نہیں کرسکے۔

اس درخواست کو عدالت نے کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور کہا کہ یہ آرٹیکل 32 کے تحت سب سے بے بنیاد درخواستوں میں سے ایک ہے اور ایسی درخواستیں صرف عدالت کا وقت ضائع کرتی ہیں۔

درخواست گزار نے اپنے درخواست میں سوشل میڈیا پر عریانیت پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ جس پر عدالتی بنچ نے کہا کہ اگر آپ کو اشتہارات پسند نہیں ہیں تو انہیں نہ دیکھیں۔

عدالت کا وقت ضائع کرنے پر شہری پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا لیکن درخواست گزار کی جانب سے جرمانہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تو عدالت نے اسے 25 ہزار روپے ادا کرنے کا کہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے