ٹرمپ نے عمران خان کی رہائی کا کہا تو ہم عافیہ صدیقی کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے، رانا ثنااللہ

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی رہائی کے لیے فون کیا تو حکومت ملکی مفاد میں فیصلہ کرےگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرنے کی صورت میں ہم عافیہ صدیقی کی حوالگی کا کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور عمران خان کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی پوری قوم کا مطالبہ ہے، اور اگر ایسا ہوجاتا ہے تو میرے خیال میں اس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ شکیل آفریدی نے پاکستان سے غداری کی جس کی پاداش میں جیل کاٹ رہا ہے، لیکن امریکا کی جانب سے اس کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، شاید کبھی ہلکی پھلکی بات کی ہو۔

رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد پی ٹی آئی کو امید ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے لیے ضرور آواز بلند کریں گے، مشاہد حسین

دوسری جانب حکومت نے بھی اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘