وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور برطانوی حکومت سے ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ’میں ہماری کابینہ کے سینئر اور قابل احترام رکن خواجہ آصف کو دی جانے والی اس جسمانی طور نقصان پہنچانے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘
یہ بھی پڑھیں: لندن میں وزیردفاع خواجہ آصف کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
انہوں نے کہا، ’ایسا وحشیانہ رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناپسندیدہ عمل ہے، سیاسی طور پر چاقو کے حملے کی کھلے عام دھمکی دینا مجرمانہ ارادے کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی سب کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے اور جو بھی ذمہ دار ہے اسے مقامی حکام کے ذریعے گرفتار کرکے سزا دینی چاہیے۔‘
I strongly condemn this physical threat to our senior and respectable member of the Cabinet, Khawaja Asif. Such brutish behaviour is unbecoming of any civilised society. Openly threatening a politically motivated knife attack reflects criminal intent and must be condemned by all…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 14, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم شخص کی جانب سے وزیردفاع خواجہ آصف کو دھمکیاں اور گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کا شدید احتجاج، گو قاضی گو کے نعرے
اس حوالے سے خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے جو چند روز قبل کی ہے، نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا پیچھا کیا اور ان کو دھمکیاں اور گالیاں دیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ آصف ٹرین سے نکل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے انہیں جملے کسے اور انہیں دھمکیاں اور گالیاں دیں، ان کی ویڈیو بھی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا دورہِ پاکستان ہائی کمیشن
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہہ رہا ہے۔ انہیں پکڑ کے لے جاؤ، بندے نے چھری ہی مار دینی ہے، ادھر چھری بج بھی جاتی ہے، دھمکیاں دینے والا شخص خواجہ آصف کو اول فول بھی کہتا ہے تاہم خواجہ آصف اسے جواب دیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔