پاکستانی ہائی کمیشن خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرے، پاکستان

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو وزیر دفاع خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اعلی حکام کی لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں خواجہ آصف نے ہائی کمیشن کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کردیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں وزیردفاع خواجہ آصف کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ہائی کمیشن نے دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست تیار کرلی ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف لندن پولیس کو واقعہ کے بارے میں آج باقاعدہ رپورٹ درج کروائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بھی دھمکی اور گالیاں دینے والے شخص کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کاش خواجہ آصف کی پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملتا تو یہ حالات نہ ہوتے‘

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ کی پولیس رپورٹ درج کرانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قانونی ضابطہ کے تحت کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ دھمکیاں دینے والوں کو نہیں جانتے، تاہم کچھ لوگ اس ویڈیو میں شناخت کیے جاسکتے ہیں۔’ادھر ٹیوب (انڈر گراؤنڈ ٹرین) کا کیمرہ بھی تھا جس کی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر نواز شریف کا سخت ردعمل

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کے ایک انڈرگراؤنڈ ٹرین اسٹیشن پر نامعلوم شخص کی جانب سے وزیردفاع خواجہ آصف کو دھمکیاں اور گالیاں دینے کی  ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے اور مذکورہ واقعہ چند روز قبل رونما ہوا تھا، نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا پیچھا کیا اور ان کو دھمکیاں اور گالیاں دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ آصف ٹرین سے نکل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے انہیں جملے کسے اورانہیں دھمکیاں اورگالیاں دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں