جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور ملحقہ علاقے ریڈ زون قرار

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام اور مشکوک افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے پولیس نے اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی ہیں۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کراچی کے مطابق ایئرپورٹ سے بذریعہ اندرون اور بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافر چیک پوسٹوں سے مکمل کلیئرنس کے بعد ہی ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہو سکیں گے۔ اضافی چیک پوسٹس اسٹار گیٹ، سی اے اے کلب روڈ، مادام بریج، ماڈل موڑ اور اے ایس ایف روڈ چوکی پر قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کی تاریخ، اب تک کتنے چینی ہلاک ہو چکے ہیں؟

اضافی چیک پوسٹوں پر پولیس اور رینجرز شہریوں اور مسافروں کو مشترکہ طور پر چیک کریں گے۔ حفاظتی اقدامات کسی بھی ممکنہ خطرے کی روک تھام، شہریوں اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بذریعہ ائیر پورٹ اندرون اور بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں اور ان کے ہمرہ آنے والے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کے وہ اپنے شناختی کارڈ اور ٹکٹ ساتھ رکھیں۔ ریڈ زون میں غیر ضروی داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے شہریوں کو آمدو رفت کے دیگر راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم