اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد منظور

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غیرملکی اور غیرقانونی تسلط کا شکار کشمیری عوام کے لیے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں ان کے حق خودارادیت کے لیے عالمی عزم کی تجدید کی گئی ہے۔

کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی قرارداد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسیڈر منیر اکرم کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس کی 65 ممالک نے مشترکہ حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان

قرارداد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے بغیر ہی منظور کرلیا گیا۔ اس قرار داد کی پاکستان 1981 سے حمایت کررہا ہے۔ قرارداد میں ان افراد کی طرف عالمی توجہ مبذول کرائی گئی ہے جو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے ابھی تک جدوجہد کررہے ہیں جن میں فلسطینی اور کشمیری شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں