دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ امریکا کی پارٹنر شپ جاری ہے، حکومت پاکستان سے بات چیت میں دہشتگرد گروپوں سے لاحق خطرات کا پتا لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح ڈائیلاگ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت، اسپورٹس ڈپلومیسی پر زور

ایک سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہے، پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکا ان  دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھایا، ہم دہشتگردوں کے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ نہیں بولنا چاہیے، قمر زمان کائرہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ امریکا کی پارٹنر شپ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘