پی ٹی آئی کس کے ساتھ بیک ڈور رابطے کر رہی ہے؟ سابق امیرجماعت اسلامی نے بتادیا

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات سلجھائے نہ گئے تو رہی سہی جمہوریت مہمان بن کر رہ جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق سربراہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو مذاکرات کا راستہ اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دگرگوں ملکی حالات کے پیش نظر بات چیت ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

سراج الحق  کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی کی آگ آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے، جس کے باعث رہی سہی جمہوریت بھی مہمان لگ رہی ہے، کسی بھی تصادم کی صورت میں جمہوریت کا نقصان ہوگا۔

’سیاست دلیل اور برداشت کا نام ہے، اپوزیشن اور حکومت جمہویت کے پہیے ہوتے ہیں، مضبوط جمہوریت کے لیے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کا پورے ملک میں دھرنوں کا اعلان

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت باقاعدہ مذاکرات کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ گفت وشنید کے ساتھ لائحہ عمل مرتب کرے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے امن و امان کے قیام کے ضمن میں اب تک جتنے اعلانات کیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، پسند و ناپسندسے بالاتر ہوکر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر معاملات سلجھانا ہوں گے ورنہ موجودہ صورتحال میں جمہوریت مہمان ہی لگتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے