عمران خان اب کسی کیس میں گرفتار نہیں، جلد رہا ہوجائیں گے، سلمان صفدر کا دعویٰ

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے علم میں کوئی ایسا مقدمہ نہیں جس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہونا باقی ہو، اب امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان تحریک انصاف 24 نومبر کی احتجاجی کال واپس لینے کے لیے تیار

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت ہونے کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ رہا ہوگئے تو 24 نومبر کے احتجاج کو خود لیڈ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پر بہت ظلم ہوچکا، آج کی ضمانت کے بعد وہ کسی کیس میں گرفتار نہیں رہے۔

انہوں نے کہاکہ اب بھی اگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو ہم اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے، کیونکہ ہمارا حوصلہ ختم ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے، تاہم دیگر کیسز میں ضمانت نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان 24 نومبر کا احتجاج خود لیڈ کریں گے، علیمہ خان نے ایسا کس بنیاد پر کہا؟

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے اپیل کی ہے کہ 24 نومبر کو زیادہ لوگوں کو اسلام آباد لانا ممکن نہیں اس لیے احتجاج کی کال واپس لے لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے