جدہ میں ’غرق شدہ خزانے‘ نمائش، اُملج کے تاریخی بحری جہاز کی 2 صدی پرانی داستان

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ میں قائم ریڈ سی میوزیم میں جاری ’غرق شدہ خزانے: بحیرۂ احمر کا بحری ورثہ‘ کے عنوان سے نمائش میں بحیرۂ احمر کی سمندری تجارت، جہاز رانی اور آبی آثارِ قدیمہ کی دو صدیوں پر محیط تاریخ کو منفرد انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ نمائش کا مرکزی حصہ اُملج کے تاریخی بحری جہاز کی کہانی پر مشتمل ہے، جو ایک تجارتی جہاز سے آثارِ قدیمہ کے اہم مقام میں تبدیل ہو گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تقریباً 40 میٹر طویل یہ تجارتی جہاز اُملج کے ساحل کے قریب مرجانی چٹانوں سے ٹکرا کر 22 میٹر گہرے پانی میں ڈوب گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ مقام بحیرۂ احمر کی سمندری تاریخ کا اہم آثارِ قدیمہ کا مرکز بن گیا، جہاں دو صدیوں سے زیادہ عرصے کی یادگاریں محفوظ ہیں۔

اس مقام کی دریافت 2007 میں ہوئی، جبکہ 2015 میں باقاعدہ آثارِ قدیمہ کی کھدائی کا آغاز کیا گیا۔ ماہرین کو کھدائی کے دوران مٹی کے برتن، اٹھارویں اور انیسویں صدی کے نیلے اور سفید چینی ظروف اور جہاز کے تجارتی سامان سے متعلق متعدد نوادرات ملے، جو اُس دور کی سمندری تجارت کی عکاسی کرتے ہیں۔

نمائش میں بتایا گیا ہے کہ وقت کے ساتھ سمندری تلچھٹ اور مرجانی چٹانوں نے جہاز کے ملبے کو ڈھانپ لیا، جس سے یہ مقام نہ صرف آثارِ قدیمہ بلکہ قدرتی تنوع کا بھی اہم حصہ بن گیا۔ نمائش کے اختتام پر ایک انٹرایکٹو سیکشن کے ذریعے زیرِ آب آثارِ قدیمہ کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الباحہ میں ’کنٹینر واک وے‘ عوامی توجہ کا مرکز، گرمیوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کی نئی کوشش

منتظمین کے مطابق یہ نمائش سعودی عرب کے بحری ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے، بحیرۂ احمر کی تاریخی تجارتی اہمیت کو نمایاں کرنے اور مستقبل کی نسلوں کے لیے زیرِ آب تاریخی مقامات کے تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نورین نیازی کے بیان پر عوام میں غم و غصہ، سیاست کی خاطر ریاست کی بے توقیری قابل قبول نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

نورین نیازی کے ریمارکس پاکستان مخالف، ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائےگی، وفاقی وزرا

سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کے بل پر تنقید، طلال چوہدری کی وضاحت

سعودی وژن 2030 کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا نیا راستہ، اہم تجارتی معاہدے کرلیے گئے

روس کا کیف پر اب تک کا سب سے بڑا بیلسٹک میزائل حملہ، 2 ہلاک، 16 زخمی

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ