بشریٰ بی بی کا بیان، ’پی ٹی آئی کو اس ہیرے کو ڈھونڈنا چاہیے جس نے یہ مشورہ دیا تھا‘

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہو گئیں کہ یہ تم کیا اٹھا کر لے آئے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکہ دار لے آئے ہو۔

بشریٰ بی بی کے اس بیان کے بعد مخالفین کے علاوہ پی ٹی آئی کے اپنے رہنما اور حامی صارفین بھی ان کے اس بیان پر تنقید کرتے نظر آئے، ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاسی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو پارٹی سے جوڑنا غلط ہے، اُن کے پاس کوئی تنظیمی عہدہ نہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کا پارٹی کو بہت نقصان ہوگا۔

صحافی عمران ریاض خان نے لکھا کہ اس وقت ایسی ویڈیو کا آنا پی ٹی آئی کی جانب سے اچھا قدم نہیں ہے۔

شاہد اسلم نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کے حوالے سے اس طرح کا بیان دے کر بظاہرعمران خان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ پی ٹی آئی کو اس ہیرے کو ڈھونڈنا چاہیے جس نے یہ مشورہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں پردے میں ہی اچھی لگتی ہیں پردہ اٹھنے سے راز کھل جاتے ہیں۔

اقرار الحسن سید نے لکھا کہ خان صاحب کے سعودی عرب جانے کے بعد محمد بن سلمان پاکستان آئے تھے اور خود کو پاکستان کا ایمبیسڈر کہا تھا، اگر انہوں نے یا اُن کی حکومت میں سے کسی نے جنرل باجوہ کو کال کر کے کہا تھا کہ یہ کیا اُٹھا لائے ہو تو پھر وہ خود خان صاحب کی حکومت میں پاکستان کیوں آئے تھے؟

رضوان غلزئی نے سوال کیا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ویڈیو پیغام آخر کس کا آئیڈیا تھا؟

ثمینہ پاشا لکھتی ہیں کہ بشری بی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ تو نہیں کہا کہ کال سعودیہ عرب کی طرف سے آئی تھی لیکن حساس موقع پر سب مخالفین اس لوز بال کا فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیغام دینا مقصود تھا تو 2 سے 3 منٹ کی ویڈیو ٹو دا پوائنٹ کافی تھی۔

راشد ہاشمی نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے ایک ہی تیر سے سعودی عرب اور عمران کا شکار کردیا۔

صحافیوں کے مقدمات بلامعاوضہ لڑنے والے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ بیوقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔

اویس سلیم نے بشریٰ بی بی کے بیان کو ’اسلامک ٹچ پرومیکس‘ قرار دے دیا۔

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کی تردید کردی ہے، سابق آرمی چیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب سے واپسی پر کوئی فون کالز نہیں آئیں، بشریٰ بی بی غلط کہہ رہی ہیں میرے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی