کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے خاموشی توڑ دی

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی بے مثال شہرت، کامیابی اور موسیقی چھوڑنے کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی موسیقی کو خیرباد کہنے کا نہیں سوچا تاہم ایک فنکار کی زندگی میں تخلیقی رکاوٹ کا مرحلہ ضرور آتا ہے۔

عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی آواز کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ’عادت‘، ’کچھ اس طرح‘، ’بہ خدا‘ اور ’دل دیاں گلاں‘ سمیت متعدد مقبول گانوں کے ذریعے انہوں نے موسیقی کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔

عاطف اسلم حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی، شہرت اور موسیقی کے مستقبل سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اپنی غیر معمولی شہرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ انہیں خود بھی کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس مقام تک کیسے پہنچے۔ ان کے مطابق ایک گانے کی کامیابی کے بعد انہیں اگلے گانے کی فکر لاحق ہوجاتی تھی جبکہ دوسرے گانے کے بعد بھی انہیں محسوس ہوتا تھا کہ شاید لوگ انہیں پسند نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان

گلوکار نے کہا کہ البم کی کامیابی کے بعد ان پر ذمہ داری کا احساس مزید بڑھ گیا اور چیزیں چیلنجنگ ہوتی گئیں جبکہ بالی ووڈ میں کام نے بھی ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔

عاطف اسلم نے اپنی کامیابی کو صرف محنت کا نتیجہ قرار دینے کے بجائے اسے اللہ کی مرضی سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ جسے جہاں لے جانا چاہتا ہے لے جاتا ہے، یہی شہرت اور کامیابی کی حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسیقی چھوڑنے سے متعلق سوال پر عاطف اسلم نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کو بعض اوقات تخلیقی رکاوٹ (Creative Block) کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ خود کو خالی محسوس کرتا ہے اور کچھ تخلیق یا لکھ نہیں پاتا۔ ان کے مطابق فنکار کے لیے اس مرحلے سے گزرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے مداحوں کے لیے اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، جانیں آپ کون سے ‘عادیز’ ہیں؟

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ تخلیقی رکاوٹ کے بعد ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کا دامن بھر چکا ہے، تب وہ خاموشی سے بیٹھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اور اس کیفیت سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ہاتھوں امریکی صدر ٹرمپ کو شرمندگی کا سامنا

’وہ مجھے گالیاں دیتی ہے، میں برداشت کرلیتا ہوں‘، گووندا نے اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

’ایکس‘ پر کمائی کے لیے اب نیا نظام متعارف، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار