وزیر داخلہ نے ہم سے احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی بات نہیں کی، بیرسٹر گوہر علی

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے دوبار نہیں ایک بار رابطہ ہوا ہے، رابطوں کو مذاکرات نہیں کہہ سکتے۔ وزیر داخلہ سے شام 6بجے تک حتمی جواب دینے کی بات نہیں کی، انہوں نے بھی احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ احتجاج کی کال صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان واپس لے سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر میں ہمیں سنا ہی نہیں گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ فائنل آرڈر نہیں ہے۔ سیاسی کمیٹی میں احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہم نے ہر قدم بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم پر وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، اسلام آباد میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں، ہماری کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی رہا ہوجاتے ہیں مذاکرات تو پھر بھی آگے چلنے ہیں، اب تک ہماری بات چیت اس سطح پر نہیں کہ اس میں رہائی کا کوئی مطالبہ ہو۔

گوہر علی خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے پاکستان کے 8موٹر ویز بند کیے گئے ہیں، ٹرانسپورٹ بند کردی گئی اور ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے ہیں۔ اگر ہم نے احتجاج سے یہ سب کچھ حاصل کرنا تھا تو یہ حکومت نے کردیا ہے۔

’وزیر داخلہ نے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ احتجاج مؤخر کریں تو بات آگے بڑھے گی، لوگوں کا حق ہے کہ پرامن طریقے سے آئیں اور اپنا احتجاج کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو احتجاج نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے کب تک نشانہ بنائیں گے، بشریٰ بی بی کا نہ توشہ خانہ سے کوئی تعلق ہے نہ پیسے لیے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو تکلیف دینے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو نشانہ بنانا ہے کہ شاید وہ ٹوٹ جائیں۔

’بشریٰ بی بی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گی، ان کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان روز روشن کی طرح عیاں ہے، سعودیہ کا نام نہیں لیا، حکومت بشریٰ بی بی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب کیساتھ اچھے تعلقات ہیں، تحریک انصاف آج بھی سعودی عرب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، بشریٰ بی بی نے کبھی نہیں کہاکہ سعودی عرب سے فون آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ناگزیر، افغان شہریوں کے ویزے بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان

ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 4 تمغے اپنے نام کر لیے!

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل ’جی پی ٹی 6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا