راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بدھ کو بھی نہیں کھل سکیں گے

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بدھ کو بھی بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے منگل کو بھی بند رہیں گے

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بدھ کو شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیے: رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر ڈی چوک کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال اور ضلعی انٹیلی جینس کمیٹی کی تجاویز کے پیش نظر راولپنڈی کی حدود میں قائم تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 27 نومبر کو چھٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قافلہ ڈی چوک پہنچنے کے بعد اسلام آباد کے کونسے راستے کھل گئے؟

دریں اثنا اسلام آباد میں جہاں راولپنڈی کی طرح 26 نومبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا وہیں بدھ 27 نومبر کو بھی تعلیمی ادارے بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مختلف راستے بند ہیں اور سیکیورٹی کے پیش نظر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘