وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) واحد سیاسی جماعت ہے جو لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام نے فساد اورانتشار کی کال کو مسترد کردیا، عظمیٰ بخاری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ان کے لوگوں کو شہید کیا گیا، میں کل رات ڈی چوک سے سیونتھ ایونیو تک گیا، وہاں گولیوں کے خول موجود نہیں تھے، ادھر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی مظاہرین کو ہدف بنایا گیا۔
دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث لوگ
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات آپریشن کے دوران 37 افغان باشندے گرفتار ہوئے اور 45 گنز برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ بہت سے ایسے لوگ گرفتار ہوئے جو ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں یا جن کا تعلق دہشتگردی سے ہے، پی ٹی آئی نے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث لوگوں کو ڈھال بنایا۔
لاشیں گرنے کی باتیں کرنے والے اس کا ثبوت بھی دیں
عطا تارڑ نے کہا کہ لاشیں گرنے کی باتیں کرنے والے اس کا ثبوت بھی دیں، جتنا تشدد ہوا پی ٹی آئی کی طرف سے ہوا، شہادتیں ان کی وجہ سے ہوئیں، بغیر ثبوت اور دلائل سوشل میڈیا پر اموات کی تعداد کا پروپیگنڈا کیا گیا، پولی کلینک کی طرف سے وضاحت آئی ہے کہ اموات کی خبر جھوٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات خوش ہوں، لوکا شینکو
عطا تارڑ نے کہا کہ لاشیں گرنے کی باتیں کرنے والے اس کا ثبوت بھی دیں، جتنا تشدد ہوا پی ٹی آئی کی طرف سے ہوا، شہادتیں ان کی وجہ سے ہوئیں، بغیر ثبوت اور دلائل سوشل میڈیا پر اموات کی تعداد کا پروپیگنڈا کیا گیا، پولی کلینک کی طرف سے وضاحت آئی ہے کہ اموات کی خبر جھوٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جھوٹا بیانیہ گھڑنے میں تیز ہیں، آپ کے لوگ شیل فائر کررہے تھے، ان لوگوں کے حوالے سے آپ کے پاس کیا وضاحت ہے، بیلاروس کے صدر کا دورہ منسوخ کرانا اور اسلام آباد کا امن خراب کرنا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔