31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، وزیر داخلہ نے ڈیڈلائن دیدی

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان شہری 31 دسمبر کے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو اسلام آباد میں رہنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دھاوا بولنے والے بتائیں غیر ملکی مہمانوں کا راستہ کیوں روکا گیا؟ محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ بتایا جائے کس پولیس اہلکار کے پاس گن تھی پی ٹی آئی کے لوگ لاشوں کے لیے صبح سے اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں، ان کو شرمندگی چھپانے کا طریقہ نہیں مل رہا، اگر گولی چلی ہوتی تو یہ پوری دنیا میں واویلا کردیتا، جب سے بھاگے ہیں، پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صورتحال سے عدالتوں کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی رپورٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں معمولات زندگی تقریباً بحال ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان شہری سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی پریس کانفرنس

قبل ازیں، انہوں نے ڈی جی رینجرز پنجاب کے ہمراہ پمز میں زیرعلاج زخمی رینجرز، پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی عیادت، انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ وہ قوم کے ہیرو ہیں۔ وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp