پی ٹی آئی ورکرز پر مبینہ تشدد، خیبر پختونخوا حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے ’ڈی چوک‘ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پرتشدد کا الزام عائد کرتےہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا

جمعرات کوخیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 16 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، جس میں اجلاس اسپیکر صوبائی اسمبلی نے ’ڈی چوک‘ میں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں پرتشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا، اعلان کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی رات 7 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

جمعرات کو رات گئے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسیپکرصوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کی، اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر صوبائی اسمبلی سلیم سواتی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٓ بی بی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے نکلیں تو انہیں اسلام آباد میں مارنے کی کوشش کی گئی۔

 مزید پڑھیں: کیا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے؟

صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران صوبے کے وزیراعلیٰ اور کارکنوں پر فائرنگ کی گئی، ان تمام واقعات پرخیبرپختونخوا حکومت 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، 3 روزہ سوگ  کا آغاز 29 نومبر سے ہو گا۔

صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر دل گرفتہ کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں، تاریخ گواہ ہے جب کسی نے آئین کی بالادستی کے لیے آواز اُٹھائی انہیں کچلا گیا، فلسطین کی مثال دی جاتی ہے وہی کچھ اسلام آباد میں دیکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان پرسنائپراورایل ایم استعمال کیے گئے، باریش نمازپڑھنے والے کارکن کو کنٹینرسے پھینکا گیا، اسپیکر نے کہا کہ جو کارکنان مارے گئے ان کی لاشیں چھپائی گئیں، ڈھٹائی کے ساتھ ادارے جھوٹ بول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور رینجرز کا پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی چوک خالی کروا لیا گیا

اسپیکر بابر سلیم نے مزید کہا کہ ایسے تجربات ہم پہلے بھی مشرقی پاکستان کی طرح دیکھ چکے ہیں، آج مشرقی پاکستان کے تجربات مغربی پاکستان میں دہرائے جارہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، ان پرجب سیدھی فائرنگ کی گئی تووہ وہاں سے چلے گئے، یہ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ جمعہ 29 نومبر سے 3 روزہ سوگ ہوگا، ہمارے ورکرزکو تشدید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پرسیدھی فائرنگ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp