’عمران خان کی رہائی مقصد ہے‘، علی امین کی بشریٰ بی بی سے اختلافات کی تردید

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے اس ضمن میں تمام خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سے اختلافات میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے نشر کی گئی تمام خبریں فقط پروپیگنڈا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد احتجاج سے متعلق تفصیلات آج خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب میں بیان کریں گے۔ ’احتجاج کے موقع پر کیا ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب اسمبلی میں بتاؤں گا۔‘

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج پرامن تھا اس کے باوجود ان کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جبکہ احتجاج ختم ہونے کے اعلان پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کو خوب برا بھلا کہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘