’مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو کرکٹ ٹیم کیوں نہیں جاسکتی‘؟

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجا شوی یادیو نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنا چاہیئے۔ مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو کرکٹ ٹیم بھیجنےمیں کیا حرج ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجا شوی یادیو نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کہاں ہوگی؟ آئی سی سی بورڈ آج فیصلہ کرے گا

تیجاشوی یادیو کا کہنا ہے کہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی۔ تیجاشوی یادیو نے سوال اٹھایا کہ ’جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے تو کرکٹ ٹیم کے جانے میں کیا حرج ہے؟‘۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے 100 روز قبل شیڈول کا اعلان کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں 90 روز باقی رہنے کے باوجود تاحال چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول جاری نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!