پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی اور اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا معاملہ زیر بحث آیا تھا، تاہم یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے پر اتحادی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائےگا۔

اب پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں بھی کئی بار گورنر راج لگانے کی بات کی گئی، ہم گورنر راج یا کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیںْ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی گورنر راج کی بات بھی نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں حالات ناگزیر ہوجائیں تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، بلاول بھٹو

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ستمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اگر حالات ناگزیر ہوجائیں تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp