بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 5گھنٹے سے اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور اندر نہیں جانے دیا جا رہا، جبکہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ختم ہونے والی ہے۔ ڈیڑھ سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ میڈیا اور وکلا سب چلے گئے ہیں اور فیملی کو باہر روک دیا گیا ہے۔
5 گھنٹے سے اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ہیں۔ عمران خان کے خاندان کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے وکیل اور میڈیا اندر چلے گئے ہمیں روک لیا گیا، انہیں ڈر ہے کہ ہم خان صاحب کا پیغام باہر نہ لے آئیں، علیمہ خان pic.twitter.com/uVhZrNzezA
— WE News (@WENewsPk) December 2, 2024
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خاندان کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، انہیں ڈر ہے کہ ہم خان صاحب کا پیغام باہر نہ لے آئیں۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ عدالت میں 3لوگ تو ہر صورت جا سکتے ہیں، فیملی میڈیا اور وکیل لیکن آج یہ روایت بھی توڑ دی گئی۔ اس سے جو پولیس افسر تھا وہ کہہ رہا تھا کہ عمران خان میری کسٹڈی میں ہیں۔
’وہ تو چلیں اس کا فیصلہ تھا لیکن القادر ٹرسٹ کیس میں تو ان کا نہیں بنتا ہے نا اس طرح کرنا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پچھلے ڈیڑھ سالوں میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ وکلا بھی چلے گئے اور میڈیا بھی چلا گیا، میری فیملی بہنیں اور کزن باہر ہیں۔ ہمیشہ اسی طرح اتنا تنگ کرتے ہیں اور 5، 5 گھنٹے باہر کھڑا کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں، بہن علیمہ خان کا اظہار تشویش
ان کا کہنا تھا کہ نہ یہ کہتے ہیں کہ آپ جائیں اور نہ یہ کہتے ہیں کہ یہاں رکیں، اب تو سماعت کا وقت بھی ختم ہونے والا ہے اور بس یہی کر رہے ہیں کہ فیملی کو نہیں جانے دینا۔