امریکا میں بلی خور خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک خاتون کو بلی کو مار کر کھانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون ایلکسز فیرل نے رواں برس اگست میں اپنے گھر کے باہر بلی کو مار کر اسے کھا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلی نے گھر کو آگ لگا دی، لاکھوں کا نقصان

خاتون کی اس حرکت پر پڑوسی، پولیس اور دیگر افراد حیرت زدہ تھے۔ خاتون کو گرفتار کرکے جب عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے نہ صرف خود کو بلکہ امریکی قوم کو بھی اپنی اس حرکت سے شرمندہ کیا۔

عدالت نے خاتون کو کمیونٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا یہ انتہائی ناگوار حرکت ہے، کوئی بھی جانور کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے، آخر کیا چیز کسی کو بلی کھانے کے لیے آمادہ کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرد زیادہ گوشت کھاتے ہیں یا خواتین، نئی تحقیق کیا کہتی ہے؟

دوران سماعت، پراسیکیوٹر نے بھی بلی کھانے کے واقعے کو پریشان کن قرار دیا۔ بعدازاں، عدالت نے خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp