بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے شعیب اختر کا تیز ترین بولر کا ریکارڈ توڑ دیا؟

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی، جب اسپیڈ گن کی غلطی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنا دیا۔

جمعہ کے روز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24ویں اوور میں اسپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابلِ یقین دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ اسپیڈ گن پر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کے ایم پی ایچ دکھائی گئی، لیکن ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہوچکے تھے، شعیب اختر کا دعویٰ

یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین بولر پاکستان کے شعیب اختر ہیں، انہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ (100.23 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ جس نے باضابطہ طور پر 100 میل فی گھنٹہ کی رکاوٹ کو بھی عبور کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp