سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے ملک کا ہر سسٹم ناکام ہے، اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے، توجہ کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احتجاج میں جاں بحق 3 مظاہرین کے جنازوں کا گواہ ہوں، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ وقت کے ساتھ حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرسی بچانے کے لیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، آج حکمراں اور اپوزیشن عوام کی بات نہیں کر رہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، اپوزیشن کا رویہ معاملات کو الجھانے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پشتو بولنے والوں کو پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے، بلوچستان خیبر پختون خوا میں لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہمیں ملک کے معاملات کو سلجھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کے مطابق ملک کے اندر سیاسی انتشار، ملکی معیشت سب واضح ہو گیا، ملک میں اپنے لوگوں پر گولی چلائی جائے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔