انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن کر اس کھیل کی 147 سالہ تاریخ میں ایک منفرد سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ کارنامہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے دی ہنڈریڈ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
انگلینڈ نے اپنے ایک ہزار 82 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریوں کا ریکارڈ بھی ہے جن کی تعداد 929 ہیں۔ سینچریوں کے اس ریکارڈ میں 717 کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔
سب سے زیادہ رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کے بعد اس کا روایتی حریف آسٹریلیا آتا ہے جس نے 4 لاکھ 28 ہزار ٹیسٹ رنز بنائے ہیں جب کہ بھارت 2 لاکھ 78 ہزار 751 رنز کے ساتھ تیسرے پائیدان پر ہے۔
مزید پڑھیے: ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ، زمبابوے کے بعد کس ٹیم کے پاس؟
جو روٹ ریڈ بال فارمیٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 151 ٹیسٹ میچوں میں 51 کی اوسط سے 12 ہزار 853 رنز بنائے جن میں 35 سینچریاں اور 65 نصف سینچریاں شامل ہیں۔