پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ایشین پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے، چیمپیئن شپ تاشقند میں منعقد ہو رہی ہے۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ ایشین پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی ہے اور ساتھ ہی گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیا ہے۔
120 کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں حصہ لیتے ہوئے نوح دستگیر بٹ نے اسکوٹ ایونٹ میں 400 کلوگرام وزن اٹھا کر نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں چیمپیئن شپ میں اپنا پہلا طلائی تمغہ دلایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی مقابلوں میں بقیہ تمغوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، نوح دستگیر بٹ مزید اعزازات حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔