جنرل (ر) فیض حمید کو چارج شیٹ کیے جانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل (ر) فیض حمید کو چارج شیٹ کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابل مذمت ہیں، عمران خان ضمیر کے قیدی ہیں، فیض حمید یا کسی بھی دوسرے شخص کے نام پر انہیں زیرِ عتاب لانے کی ریاستی کوشش قوم کی نگاہوں میں کبھی قبولیت نہیں پاسکتی۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سرکاری صداگیروں کی مضحکہ خیز بیان بازی سے افواج پاکستان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے فوری نوٹس اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے معاملے کے حقائق قوم کے سامنے لانے کی سفارش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ اڑھائی برس کے دوران ہر ریاستی بدمعاشی کے لیے بے سرو پا بیانیوں کا سہارا لیا گیا اور جھوٹ تراشے گئے، تحریک انصاف نے ان گنت محرّکات کے باوجود بحثیت ادارہ فوج کو سیاست سے الگ رکھا اور اسے اپنی سیاست کا ایندھن بنانے سے سختی سے گریز کیا۔

ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ مقتدرہ کے اصطبل کے چند ارکان کو بہرحال افواجِ پاکستان کو بیانیہ سازی کے لیے  استعمال کرنے کی کھلی اجازت ہے، رجیم چینج سازش کے ذریعے جمہوریت اور دستور پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والے قمر جاوید باجوہ نے نیوٹریلیٹی کا جو جھانسہ قوم کو دیا اس کے پرخچے یہ سرکاری صداگیر ہر روز اڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمیر کے قیدی ہیں، فیض حمید یا کسی بھی دوسرے شخص کے نام پر انہیں زیرِ عتاب لانے کی ریاستی کوشش قوم کی نگاہوں میں کبھی قبولیت نہیں پاسکتی، فیض حمید افواجِ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تو عسکری قیادت بے لگام سرکاری عہدیداروں کی اچھل کود کا نوٹس لے اور اقدام کرے،

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام اور سازش میں ڈوبا ہر قدم پہلے کی طرح اب بھی بے نقاب ہوگا اور حتمی بول بالا حق اور سچ ہی کا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم