لاہور ہائیکورٹ: انٹرنیٹ اسپیڈ کی بہتری کے لیے دائر درخواست پر وفاق سے جواب طلب

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی بہتری کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کی بہتری کے لیے جوڈیشل ایکٹوزم پینل  کی متفرق دائر درخواست پر سماعت جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے جج کی انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

درخواست میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے اور ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) پر پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے لحاظ سے 198 ویں نمبر پر ہے، اس کم رفتار سے پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسائل کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مانگا منڈی شہر میں اسپیشل بچوں کے لیے اسکول کی عمارت تعمیر نہ کرنے کا معاملہ

لاہور ہائیکورٹ نے مانگا منڈی شہر میں اسپیشل بچوں کے لیے اسکول کی عمارت تعمیر نہ کرنے کے معاملہ پر دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری شیخ محمد لطیف شاہد کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی پہلے درخواست کے قابل پذیرائی ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر درخواست قابل پذیرائی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ڈی جی معاملہ پر درخواست گزار کا مؤقف بھی سنے۔

درخواست گزار کے وکیل احمد عبدللہ ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔ درخواست میں ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیشل بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے شدید پریشانی کا سامنا ہے، حکومت مانگا منڈی شہر کے اسپیشل بچوں کے لیے جلد تعلیمی ادارہ قائم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولوں کے تدریسی اوقات ایک بار پھر تبدیل، خلاف ورزی پر کیا ہوگا؟

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مانگا منڈی شہر میں کچھ عرصہ پہلے اسپیشل بچوں کے لیے اسکول کی منظوری ہوئی، مانگا منڈی اور اس کے گردونواح میں قوت سماعت سے محروم بچوں کی تعداد 200 کے لگ بھگ ہے، حکومت سپیشل ایجوکیشن ایکٹ کے تحت مانگا منڈی میں اسپیشل بچوں کے لیے ادارہ بنانے کی پابند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

برآمد کنندگان کے لیے قواعد آسان بنانے کی تیاری، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں اہم تبدیلیوں پر غور

سانحہ پمز، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم معطل کردیا

پاکستانی روزانہ یوٹیوب پر کتنی ویڈیوز دیکھتے ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا