ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات روشن، پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ملاقات عافیہ سے ملاقات۔
حکومت پاکستان کی جانب سے امریکا بھیجے گئے وفد نے جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’مجھے امریکی جیل سے جلد رہا کرایا جائے‘، ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے ڈاکٹر طلحہ محمود سے ملاقات میں اور کیا کہا؟
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ جب کہ وفد کی جانب سے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی اس حوالے سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
وفد میں سینیٹر بشریٰ انجم نے نجی ٹیلیویژن سے سے گفتگو میں کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔
سینیٹر بشریٰ انجم کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔