یو اے ای سے فرقہ واریت کی بنیاد پر پاکستانیوں کی بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں، طلال چوہدری

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے کسی فرقے یا مذہبی بنیاد پر پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کیے جانے کی اطلاعات درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذمہ داری کے ساتھ اس معاملے کا جائزہ لیا اور ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 9 اپریل کے جلسے میں اتنے لوگ آئیں گے ہی نہیں کہ راستے بند کرنے کی ضرورت پڑے، طلال چوہدری

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مکمل طور پر بہتر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ پاکستان آنے والی ترسیلاتِ زر میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 17 لاکھ سے زائد پاکستانی قانونی طور پر مقیم ہیں، جو نہ صرف یو اے ای بلکہ پاکستان اور اپنے خاندانوں کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کے بارے میں جلد بازی میں نتائج اخذ نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ اس سے مستقبل کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اگر کسی پاکستانی کو کوئی شکایت ہوگی تو حکومت اس کا مکمل نوٹس لے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر پاکستانی کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کرتی ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب، فرقے یا رنگ سے ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان برطانیہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، طلال چوہدری اور ایڈورڈ لیولین کی اہم ملاقات

دہشتگردی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ وفاق اور صوبے مل کر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تقاریر کے بجائے کارکردگی کا جائزہ بھی لینا چاہیے۔

انہوں نے قومی ایکشن پلان پر ایوان میں تفصیلی بحث کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ دیکھا جائے کس صوبے اور ادارے نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیا کردار ادا کیا، کہاں عملدرآمد ہوا اور کہاں نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی صوبے میں دہشت گردی بڑھی ہے تو اس کی وجوہات پر بھی بات ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کا معاہدہ، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے کمال کردیا، کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایک اور خطرناک آڈیو لیک

پاکستانی کوششوں سے ایران-امریکا مذاکرات کامیاب، ڈیجیٹل دستخطوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ مؤخر

رابن ہڈ سے منسوب ایک ہزار سال قدیم تاریخی بلوط کا درخت دم توڑ گیا

پانی کا بطور ہتھیار استعمال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، بھارت کی آبی بالادستی قبول نہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

ویڈیو

ایران امریکا کا معاہدہ، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے کمال کردیا، کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایک اور خطرناک آڈیو لیک

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ