پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں ہوئی کرپشن منظر پر آگئی۔
تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت میں ہوئی بڑی کرپشن سے پردہ اٹھ گیا، کئی سو گاڑیوں کی غیرقانونی خریداری بے نقاب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:کرپشن اور نااہلی کا الزام، پنجاب میں مختلف تھانوں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی
میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے دور میں پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 310 گاڑیاں بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری کے بغیر خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 ارب روپے سے زائد کی گاڑیاں خریدنے کے لیے پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
گاڑیوں کی خریداری کے لی ےبورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی، جب کہ گاڑیوں کی خریداری کے لیےحیرت انگریز طور پیشگی رقم ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اراکین کا اپنی ہی حکومت پر کرپشن اور فنڈز نہ دینے کا الزام
کرپشن کے انکشاف کے بعد لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تحقیقات کریگی۔