عالمی ایوارڈ یافتہ موسیقار استاد ذاکر حسین امریکا میں انتقال کر گئے

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ایوارڈ یافتہ اور معروف طبلہ نواز ذاکر حسین 73 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے ہیں، عالمی شہریت کے حامل موسیقار کو صحت کے سنگین مسائل کی وجہ سے امریکا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ 15 دسمبر کو انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ  کے مطابق معروف موسیقار اور طبلہ ساز استاد ذاکر حسین کو پھیپھڑوں میں فائبروسس تھا اور وہ انتہائی کمزور ہو گئے تھے۔

ان کے قریبی دوست راکیش چورسیانےمیڈیا کو بتایا کہ آخری لمحات میں ذاکر حسین کو دل کی تکلیف ہوئی اور انہیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔  73 سالہ موسیقار کو بلڈ پریشر کے مسائل کا بھی سامنا تھا۔

استاد ذاکر حسین، مشہور طبلہ ساز استاد علامہ رکھا خان کے بیٹے، بھارت اور عالمی موسیقی دونوں میں ایک مشہور شخصیت تھے۔ انہوں نے 7 سال کی عمر میں طبلہ بجانے کا سفر شروع کیا تھا اور 12 سال کی عمر میں ہی پورے بھارت میں اپنے فن کی وجہ سے مشہور ہو گئے تھے۔ استاد ذاکر حسین نے  اپنے پورے کیریئر کے دوران بھارتی کلاسیکی اور عالمی موسیقی دونوں میں قابل ذکر نام کمایا۔

انہوں نے متعدد مشہور بھارتی اور عالمی فلموں کے لیے میوزک کمپوز اور پرفارم کیا، وہ طبلہ بجانے کی غیر معمولی مہارت رکھتے تھے۔ تقریباً 4 دہائیاں قبل  وہ اپنے خاندان کے ساتھ سان فرانسسکو منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے عالمی موسیقی میں ایک اہم کردار ادا کرنا جاری رکھا۔

استاد ذاکر حسین نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کیے۔ حکومت ہند نے انہیں 1988 میں پدم شری، 2002 میں پدم بھوشن اور 2023 میں پدم وبھوشن کے ایک ساتھ اعزازات سے نوازا، 1990  میں انہیں موسیقی میں ہندوستان کا سب سے بڑا اعزاز سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد جان کی بازی ہارگئے، 13 زخمی

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اصل مسئلہ دہشتگردی ہے مولانا فضل الرحمان کے گھر کا جنریٹر نہیں، رانا ثنا اللہ

پوٹاشیم ملا نمک دنیا بھر میں لاکھوں اموات روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ