سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے سابق مشیر اور ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق مسلم لیگ ن کے مخلص رکن اور میرے بااعتماد ساتھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں نوازشریف نے لکھا کہ صدیق الفاروق کمی نہ صرف جماعت بلکہ قومی سیاست میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
نوازشریف نے مرحوم کے لواحقین نے اظہار تعزیت میں کہا کہ میں دُکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
صدیق الفاروق صاحب کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے مخلص رکن اور میرے بااعتماد ساتھی تھے۔ اُنکی کمی نہ صرف جماعت بلکہ قومی سیاست میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) December 16, 2024
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ صدیق الفاروق گردوں کے عارضے میں مبتلا رہنے تھے اور گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
آپ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن او رمتروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین کی حیثیت میں فرائض انجام چکے تھے۔