پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے ملک میں وی پی این بلاک ہونے کی خبروں پر کہا ہے کہ ملک میں کوئی وی پی این بلاک کیا نہ ہی کریں گے۔
پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ 2024 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ابھی تک ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں وی پی این نہیں، اس کا غلط استعمال غیر شرعی اور غیرقانونی ہے، راغب نعیمی
حفیظ الرحمان نے کہاکہ آج کے دور میں کوئی بات چھپائی نہیں جاسکتی، کیونکہ آج وہ زمانہ نہیں۔ نیشنل سیکیورٹی پر جب پوچھا جاتا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو اس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہاکہ نیشنل سیکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے پوچھے جانے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پھر توسیع
واضح رہے کہ حال ہی میں ملک میں وی پی اینز رجسٹرڈ کرنے کی پالیسی سامنے آئی ہے، اس سے قبل آخری تاریخ دی گئی تھی تاہم پھر اچانک اس میں توسیع کا اعلان کردیا گیا، لیکن کوئی ڈیڈلائن نہیں دی گئی کہ غیررجسٹرڈ وی پی اینز کب تک چلائے جاسکیں گے۔