گلگت بلتستان میں بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش فری لانسرز کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن گئی۔ فری لانسرز کا کام بجلی اور انٹرنیٹ سے جڑا ہوا ہے جبکہ ان سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے فری لانسرز بےروزگار ہوچکے ہیں۔ ان کے پراجیکٹس بروقت مکمل نہ ہونے سے تمام تر کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان کا یہ خطہ قدرتی خوبصورتی اور سیاحت کے لیے مشہور ہے، لیکن سہولیات کی کمی یہاں کے فری لانسرز کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہے، شزہ فاطمہ نے فری لانسرز کو ہونے والے نقصان کا اعتراف بھی کرلیا
فری لانسرز، جو عالمی سطح پر کام کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں، اکثر بجلی کی طویل بندش اور انٹرنیٹ کنکشن کی سست روی کی وجہ سے اپنے پروجیکٹس وقت پر مکمل نہیں کر پاتے۔ نتیجتاً ان کی آمدنی متاثر ہوتی ہے اور بیرون ملک کلائنٹس کے ساتھ ان کا اعتماد کمزور پڑتا ہے۔
یہ مسئلہ نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ علاقائی معیشت پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں بہت سے نوجوان روزگار کے محدود مواقع کے باعث فری لانسنگ کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن بنیادی سہولیات کی کمی ان کے خوابوں کو چکناچور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں انٹرنیٹ کی بندش، کتنے لاکھ فری لانسرز متاثر ہوسکتے ہیں؟
حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دے، بجلی کے مسائل حل کرے اور انٹرنیٹ کی فراہمی بہتر بنائے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکیں اور عالمی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مزید دیکھیے اس ویڈیو رپورٹ میں