ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرن سیمی اپریل 2025 سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ وہ آندرے کولے کی جگہ ریڈ بال فارمیٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ نازکرکٹراورکپتان ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈیز کے تمام فارمیٹس کی مینزکرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، ڈرن سیمی آندرے کولے کی جگہ اپریل 2025 سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرافی نہیں جیتے تو ہر سال پلے آف کھیلنے کی کوئی اہمیت نہیں، ڈیرن سیمی

پیر کو ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کے ڈائریکٹرآف کرکٹ مائلزبسکومب نے سینٹ ونسنٹ میں اپنی سہ ماہی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ سابق مایہ ناز کرکٹر ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈیز کے تمام فارمیٹس کی کرکٹ کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جو اپریل 2025 سے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان آندرے کولے کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کے مقبول ترین کپتان اور کھلاڑی رہے ہیں جن کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے2012 اور 2016 میں 2 ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل حاصل کیے ہیں۔

ڈیرن سیمی 2023 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وائٹ بال ٹیموں کو تشکیل دینے میں اپنی کوششوں کے لیے پہلے ہی تعریفیں حاصل کر چکے ہیں، ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹیم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم اسکرپٹڈ کپتان نہیں، انکی قائدانہ صلاحیتیں نکھر چکی ہیں: ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کرکٹ کا ٹویٹ

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کسی بھی حیثیت میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے اور نئے کردار کے ساتھ انہوں نے نئی سمت کا تعین کر دیا ہے۔

ڈیرن سیمی کی تقرری ویسٹ انڈیز کے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی حوصلہ افزائی اور اسے بہتر بنانے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز چیمئنز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

 اپنی حکمت عملی اور مین مینجمنٹ کی مہارت کے لیے جانے جانے والے ڈیرن سیمی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ میں استحکام اور واضح تبدیلی لانے میں کامیاب ہو جائیں گے، خاص طور پر ٹیسٹ میدان میں جہاں ٹیم کو حالیہ برسوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر کریں گے؟

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کرکٹ میں سب سے بااثر رہنماؤں میں سے ایک کی حیثیت رکھتے ہیں، اب ہیڈ کوچ کی حیثیت سے انہیں ٹیسٹ ٹیم کی بحالی کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ وہ اپنی قیادت میں وائٹ بال کرکٹ کی بہتری کے لیے بھی کوشاں رہیں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی کا تجربہ اور کیریبین کرکٹ کلچر سے متعلق گہری سمجھ بوجھ بین الاقوامی سطح پر ویسٹ انڈیز کے وقار کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp