وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

 وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 18 سے 19دسمبر  تک قاہرہ میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر 8 ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کے لیے مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی 8 سمٹ، نائب وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ پہنچنے پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیر برائے پبلک بزنس سیکٹر محمد شیمیی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

11ویں ڈی ایٹ سمٹ کا موضوع ’نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور سمال میڈیم اینٹر پرائز کو فروغ دینا، کل کی معیشت کی تشکیل‘ ہے۔

سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ایک مضبوط اور جامع معیشت کی تشکیل کے لیے نوجوانوں اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بطور وزیراعظم شہباز شریف اب تک سعودی عرب کے کتنے دورے کرچکے؟

وزیراعظم پاکستان مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوض کے حوالے سے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ایٹ ڈی کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔

ڈی ایٹ سمٹ 1997 میں ترکیے کے دارالحکومت استنبول میں قائم کیا گیا تھا، ڈی ایٹ آرگنائزیشن فاراکنامک کوآپریشن، جسے ڈیولپنگ-8 بھی کہا جاتا ہے، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی کے درمیان ترقیاتی تعاون کی ایک تنظیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قاہرہ میں نوجوان صحافیوں کے لیے پہلی ’عرب میڈیا کریئیٹیویٹی سمٹ ‘ کا آغاز

 اس تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور زراعت، تجارت، نقل و حمل، صنعت، توانائی اور سیاحت میں بہتری لانے اور تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معیار زندگی کو بہتر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘