ڈی 8 سمٹ، نائب وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈیویلمپنٹ 8 سمٹ میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان پاکستانی سفارت خانہ قاہرہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ڈی 8 وزرا کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی8 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ مصر کا اعلان

قاہرہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال پاکستانی ناظم الامور ڈاکٹر رضا شاہد نے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری احمد امجد علی بھی موجود تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استقبال کے لیے مصری وزارت خارجہ کے اعلی احکام بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار قاہرہمیں کل ڈی 8 کونسل آف منسٹرز کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قاہرہ میں مختلف اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قاہرہ میں سیکا کانفرنس میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، پاکستان سیکا وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان سفارتی، عوامی سطع پر روابط کا حامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کے عالمی دن پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پیغام

انہوں نے کہا کہ ایشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے، یہ خطہ وسائل سے مالا مال ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کے لیے مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و امان اور استحکام ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ترقی کا مظہر ہے، ٹرانسپورٹ اور توانائی کی راہداری ترقی کے لیے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی دارالحکومت ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ کا آغاز

واضح رہے کہ ڈی 8 میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیے شامل ہیں۔ جو 1997 میں جنوب مشرقی ایشیا سے افریقا تک پھیلے ہوئے ممالک کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

تیستا ندی منصوبے کے لیے بنگلہ دیش کا چین سے رابطہ، پانی کا تنازع اب بھارت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا

حجاج کی سہولت کے لیے جدید روڈ کولنگ منصوبہ، سفر مزید آرام دہ بنانے لیے مثالی اقدامات

’تھری ایڈیٹس‘ سے ’نن بن‘ تک، وجے کی یادگار اداکاری دوبارہ توجہ کا مرکز

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا